بلوچستان کے علاقے خضدار سے پاکستانی فورسز نے 2 نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبراً لاپتہ کردیا ہے جبکہ آواران میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔
خضدار میں فورسز نے 2 نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبراً لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ کئے گئے نوجوانوں کی شناخت عبدالمنان ولد محمد موسیٰ اور سرفراز ولد نیاز سکنہ نوغے خضدار کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے مزکورہ نوجوانوں کی جبری گمشدگی کا واقعہ گذشتہ ماہ 30 اکتوبر کو اس وقت پیش آیا تھا، جب وہ فیروز آباد سے فٹبال میچ کھیلنے بعد خضدار آرہے تھے۔ نوجوانوں بارے یہ بھی بتایا جارہاہے کہ دونوں خضدار میں میڈیکل اسٹور پر بھی کام کرتے تھے۔
دوسری جانب آواران کے سب تحصیل گیشکور مرہ شم کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے فیض اللہ ولد لعل جان نامی شخص کوہلاک کر دیا جو گیشکور کے علاقے ہور جلب بازار کا رہائشی ہے جن کی عمر 26 سال قریب بتائی جارہی ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیویز فورس جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئے۔ قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔