کو ئٹہ میں سرکا ری دفتر پر دستی بم حملہ،متعدد افراد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں چمن پھا ٹک کے قریب ایک سرکا ری دفتر پر دستی بم حملہ کیا گیا جس سے متعدد افرادکی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق چمن پھا ٹک کے قریب سرکا ری دفتر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوئے، جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

کریکر دھماکے کے نتیجے میں سرکا ری دفتر میں موجود افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور وقوعہ کو سیل کر کے وہاں سے شواہد اکھٹے کیے جبکہ اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے دھماکے کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، واقعے کی ہر زاویے سے تحقیقات جاری ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment