بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستانی فوج کی جارحیت کیخلاف وائس فار بلوچ مسسنگ پرسنز اور بلوچ یکجہتی کمیٹی نے 8نومبر کو کراچی میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔
وائس فار بلوچ مسسنگ پرسنز اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی نے ایک مشترکہ اعلامیہ میں اعلان کیا ہے کہ وہ بولان میں جاری فوجی آپریشن، بربریت اور وہاں درجن بھر خواتین اور بچوں کی غیر قانونی حراست اور گمشدگی، جبکہ کراچی سے جبری لاپتہ بلوچ طالبعلم گمشاد بلوچ پہ ناجائز جھوٹے مقدمات اور بلوچستان میں فورسز کی وحشت سے بڑھتے ہوئے خودکشیوں کے واقعات کے خلاف 8 نومبر کو منگل کے روز شام تین بجے کراچی پریس کلب کے سامنے مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
انہوں نے کراچی کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں، سیاسی، سماجی اور انسانی حقوق کے کارکنان سے اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔