بلوچستان کے علاقے چاغی و گنداواہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 3افراد ہلاک ہوگئے۔
چاغی کے علاقے لشکرآپ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔
جس کی شناکت قادر ولد سلیمان شاہ کے نام سے ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔
مزید تفتیش چاغی انتظامیہ کررہی ہے۔
لاش کے پوسٹ مارٹم کرنے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔
دوسری جانب گنداواہ میں موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گنداواہ کے علاقے میر جت کے مقام پر نامعلوم مسلح ڈاکووں نے دو افراد نثاراحمد لہڑی اور بابر نیچاری سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کردیا۔