اکتوبر میں مزید 128 افراد لاپتہ ہوگئے، لاپتہ افراد کمیشن

0
268

پاکستان کے لاپتہ افراد کمیشن کی ماہانہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران جبری گمشدگی کے مزید ایک 128 کیسز درج ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران 118 لاپتہ افراد کا سراغ لگایا گیا جبکہ 3 افراد کی لاشیں بھی ملیں۔

دستاویزات کے مطابق قیام سے اب تک لاپتہ افراد کمیشن کے پاس 9035 کیسز درج ہوئے۔

کمیشن نے قیام سے اب تک 6825 کیسز نمٹائے۔

اکتوبر میں 113 لاپتہ افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئے۔

رپورٹ کے مطابق 2 ہزار 210 لاپتہ افراد کا تاحال سراغ نہیں لگایا جاسکا۔ ایک لاپتہ شخص حراستی مرکز میں قید پایا گیا، کمیشن نے گزشتہ ماہ 17 کیسز کو خارج بھی کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here