شہید تابش وسیم اور شہدائے خاران کیلئے تعزیتی ریفرنس کاانعقاد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار شال زون کے زیر اہتمام بی ایس او پجار وندر زون کے صدر شہید تابش وسیم اور شہدائے خاران کے لئے تعزیتی ریفرنس کاانعقاد ہوا۔

تعزیتی ریفرنس آغاز شہدائے بلوچستان کے یاد میں کھڑے ہوکر 2 منٹ کے خاموشی اختیار کی گئی تعزیتی ریفرنس میں بی ایس اوپجار کے مرکزی چیئرمین زبیربلوچ، بی ایس اوکے مرکزی چیئرمین جہانگیر منظوربلوچ، وکرم کنول بلوچ، طارق بلوچ، ادریس بلوچ، منصور بلوچ،شیمرید رشید بلوچ،آغا عمران، اکرم بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تابش بلوچ ایک پرامن باشعور سیاسی کارکن تھا جیسے 21 جون 2021 کو خضدار میں اسکے والد کے سامنے جبری طور پے لاپتہ کیا گیا تھا 17 ماہ کے اذیتوں کے بعد اس کو فیک انکاؤنٹر کے نام دے کر شہید کیا گیا جو 75 سالہ ریاستی پالیسیوں کا تسلسل ہے۔

استعماری قوتیں یہ سمجھتے ہیں کہ ایسے ہتھکنڈوں سے زیر ہونگے تو ایسے اقدامات سے سیاسی کارکنوں میں مزید جذبہ ہمت حوصلہ پیداہو گا۔

مقرین نے مزید کہا کہ اب استعماری قوتوں نے نیا حربہ استعمال کرنا شروع کی ہے پرامن سیاسی کارکنوں کو اغوا کرو چند ماہ بعد انکو دہشت گرد ثابت کر کے انکو فیک انکاؤنٹر کے نام پہ انکو شہید کرو ایسے ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف ہر باشعور سیاسی کارکنوں اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں صف اول میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Share This Article
Leave a Comment