قلات میں فورسز ہاتھوں 2 افرادجبراً لاپتہ،تربت سے نوجوان ڈوب کر ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں ایک فوجی جارحیت کے دوران لوگوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر2 افرادکو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ کئے گئے افراد کی شناخت خالق داد اور عبدالحکیم کے ناموں سے ہوگئی۔

کہا جارہا ہے کہ ان میں ایک شخص کو زخمی حالت میں لاپتہ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد پیشے کے لحاظ سے گلہ بان ہیں جبکہ فورسز نے دوران جارحیت خالق داد کو گولی مار کر زخمی بھی کردیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں فوجی جارحیت جاری ہے اوربڑی تعداد میں فوج کی نفری تاحال موجود ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے مرکزی شہرتربت میں گرک ندی میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شاہ زیب ولد یاسین سکنہ ناصر آباد گرک ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔

لیویز فورنے نعش پانی سے نکال دی۔

Share This Article
Leave a Comment