سی ٹی ڈی کا کراچی سے جبری لاپتہ طالبعلم کومیر پور خاص میں گرفتارکرنیکا دعویٰ

0
203

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک دعوے میں کراچی سے ایک مہینے سے فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ طالب علم گلشاد بلوچ کی گرفتاری سندھ کے شہر میر پور خاص سے ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلشاد ولد دلوش جس کا تعلق بی ایل اے سے ہے انکو بھاری اسلحہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔

واضع رہے کہ فورسز نے رواں سال 26 ستمبر کو سندھ کے مرکزی شہر کراچی سے طالب علم گلشاد بلوچ کو جبری طور پرلاپتہ کیا تھا۔

کراچی لیاری کے رہائشی گلشاد بلوچ ولد دلوش کے لواحقین اور جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز نے میڈیا میں انکی جبری گمشدگی سے متعلق بیان میں کہا تھا کہ وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ ملیر سے کراچی آرہے تھے کہ سی ٹی ڈی نے زبردستی راستہ روک کر انکو ساتھ اٹھاکر لے گئے۔

گلشاد بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف بلوچ سوشل میڈیا ایکٹویٹس نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کمپئین کرتے ہوئے انکی بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔

ایس ایچ او سی ٹی ڈی نے کہا کہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے اور انکا ایک ساتھی فرار ہوچکا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم میر پور خاص میں ایک کاروائی کا منصوبہ بندی کررہا تھا کہ انہیں گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی اس سے قبل بلوچستان میں جبری گمشدگی کے شکار افراد کو جعلی مقابلوں میں کرتا آرہا ہے۔ گذشتہ دنوں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ایک کاروائی جعلی قرار پائی ہے۔ جہاں پہلے سے چار لاپتہ افراد کو نوشکی میں جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا۔

حالیہ کچھ مہینوں میں سی ٹی ڈی نے کئی لاپتہ افراد کو منظر عام پر لاکر انکی گرفتاری ظاہر کرکے ان پر الزامات لگائے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here