بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کوئٹہ میں فورسز پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر بروری کراس کے قریب قائم قابض پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور اور پولیس کے مشترکہ پوسٹ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔
دھماکے کے نتیجے میں فورسز کے پانچ اہلکار زخمی ہوگئے جن میں ایک شدید زخمی شامل ہے۔
بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔