بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ایک گاڈی پر دستی بم سے حملہ ہوا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق دستی بم حملے کا نشانہ بننے والی گاڈی ایک مقامی ریاستی مخبر اور ڈیتھ اسکواڈ کارندے کی تھی۔
حملہ فقیر کالونی کے مقام پر ہوا ہے جہاں گاڈی گزر رہی تھی ۔
حملے میں تاحال کسی قسم کی کوئی جانی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی۔
حملے کے فوراً بعد خفیہ اداروں کے اہلکاروں اور فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔