کوئٹہ: شہدائے خاران کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شمعیں روشن کئے گئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں پریس کلب کے سامنے شہدائے خاران شہید تابش اوروسیم بلوچ کو ان کی عظیم قرنانی پر خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بی ایس او پجار شال زون کی جانب سے شمعیں روشن کئے گئے اور شہدائے بلوچستان کو سلامی پیش کی گئی۔

اس موقع پر زبیر بلوچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کے معصوم اور نہتے قیدیوں کا قتل کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔

ان کا کہناتھا کہ ہمارے دوستوں کو تحویل میں شہید کیا گیا۔ اس حوالے سے ہم گذشتہ 17 ماہ سے احتجاج پہ تھے کہ ہمارے ساتھی کو رہا کیا جائے یا منظر عام پر لایا جائے لیکن یہ ممکن نہیں ہوا اورآخر کار سی ٹی ڈی نے ایک فیک انکاؤنٹر میں 17 اکتوبر کی شب انہیں شہید کیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment