کیچ و چمن میں فوجی قافلہ و پولیو ٹیم پر حملے، 1اہلکار ہلاک،مشکے سے ایک شخص لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے ضلع کیچ اور چمن میں پاکستانی فوجی قافلہ اور پولیو ٹیم پر حملوں میں ایک اہلکار کی ہلاکت کی تصڈیق ہوئی ہے جبکہ مشکے میں فورسز ہاتھوں ایک شخص جبری طور پر لاپتہ ہوگیا۔

ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کے قافلے پرآج بروز جمعرات صبح نو بجے بل کولواہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا۔

حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے، جبکہ حملے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر ہیلی کاپٹر پہنچ گئے۔

علاقائی ذرائع نے بتایا کہ اس دوران شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم تاحال حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان افغانستان سرحدی شہر چمن میں پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر معمور ایک لیویز اہلکار ہلاک ہوگیا۔

ہلاک لیویز اہلکار کی شناخت حبیب الرحمان ولد گل زمان کے نام سے ہوگئی۔

واقعے کے بعد سیکورٹی حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔

خیال رہے دو روز قبل بھی پولیو مہم کے دوران پشین میں پولیس کانسٹبل فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔

دریں اثنا آواران کے تحصیل مشکے نوکجو رند کیمپ میں تین دن قبل فورسز نے عمر ولد غلام قادر نامی شخص کو بلا کر جبری لاپتہ کردیا۔

انکے خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ انھیں فورسز نے تین دن قبل فورسز نے رندک کیمپ بلالیا تھا،جب وہ انکے حکم پر گئے مگر وہ واپس نہیں ہوئے،تین دن گذرنے کے باوجود وہ نہیں لوٹے ہیں۔جس کی وجہ سے ہم پریشانی میں مبتلا ہیں کیوں کہ فورسز بھی انکاری ہیں کہ وہ یہاں ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment