بلوچستان کے کسانوں کااسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے کسانوں کی تنظیم کسان اتحاد نے 5نومبر کو ایک مرتبہ پھر اپاکستان کے دارلحکومت سلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔

کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ اوردیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے 5 نومبر کو ایک مرتبہ پھر اسلام آبادکی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔

چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کہا کہ ہم 5نومبر کوایک مرتبہ پھر ڈی چوک پہنچ رہے ہیں، 4 نومبر کو ہم وزیر اعلی ہاؤس بلوچستان کے سامنے دھرنا دیں گے۔

خالد حسین باٹھ نے کہا کہ ہمیں دینے والے پیکیج سے کیسکو کے واجبات ادا کئے جائیں، 8 دن کسان اتحاد نے اسلام آباد میں دھرنا دیا، دھرنے کے دوران رانا ثنا اللہ کے ساتھ معاملات خراب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ آٹھ روز بعد وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی تھی، وزیر اعلی بلوچستان کے اعلان کے بعد صرف چند کسانوں کو سولر دیئے گئے، ہم سولر کی تقسیم میں ہونے والی کرپشن پر نیب جارہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment