بلوچستان کے علاقے مستونگ میں پاکستانی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک کارروائی میں ایک اہلکار سمیت 2افراد کی ہلاک جبکہ 2افرادزخمی حالت میں گرفتاری کئے گئے۔
سنگر ڈیسک کو پولیس ذرائع سے ملنے والی ایک دعوے کے مطابق مستونگ کے سٹی ایریا میں پولیس اور لیویز فورس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی میں لیویز فورس کا نائب رسالدار ظہیر احمد محمدشہی ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مستونگ پولیس،لیویز فورس اور ایٹی ایف نے کلی پیرکانو میں مشترکہ طور پر ایک گھر پر چھاپہ مارا۔
چھاپے میں گھر میں موجود مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز فورس کا نائب رسالدار ظہوراحمد محمد شہی ہلاک ہوگئے۔
جوابی کارروائی میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق پیرکانو میں ایک گھر میں چھپے ہوئے ڈاکوؤں کی اطلاع پر مشترکہ کاروائی کی گئی۔