بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے علاقے جیونی میں ایک تفریحی مقام پر پہاڑی تودہ گرنے کی وجہ سے 9 افراد دب گئے،اب تک ایک لاش برآمدہوگئی ہے۔
واقعہ جیونی کے پکنک پوائنٹ دَران میں پیش آیا۔جہاں مچھلی کے شکار میں مصروف 9 نواجوان دب گئے۔
اب تک اطلاعات کے مطابق ایک لاش برآمد کرلی گئی ہے۔جبکہ 8 نوجوان ابھی تک پہاڑی تودے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوادر نے دران میں جائے حادثہ کی جگہ پر اسسٹنٹ کمشنر گوادر کو روانہ کردیاہے۔جبکہ پولیس، نیوی اور کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کو بھی جائے حادثہ پر پہنچے کا حکم دے دیاگیاہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔