تربت،ڈیرہ بگٹی اور حب میں فائرنگ،خودکشی وٹریفک حادثے میں 3افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقوں تربت، ڈیرہ بگٹی اور حب میں فائرنگ، خودکشی اور روڈ حادثے کے تین مختلف واقعات میں 3افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک کا تعلق پنجاب سے ہے۔

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں جمعرات کے روز نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اسٹار پلس مارکیٹ میں فائرنگ کرکے جاوید ولد اسلم سکنہ لودھراں پنجاب کو ہلاک کردیا۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا۔

واقعہ کے بعد نامعلوم افراد فرار ہوگئے جبکہ پولیس اور دیگر فورسز نے علاقے کو گھیراؤ کرکے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کردی اورشہر میں سخت ناکہ بندی کی گی ہے۔

دوسری جانب ضلع ڈیرہ بگٹی میں ایک نوجوان نے خودکشی کرکے اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی کچی کینال میں نوجوان نے خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کردیا۔

خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت میر بیگ ولد میر حسن بگٹی کے نام سے ہوئی ہے۔

دریں اثناکراچی سے حب آنے والی تیز رفتار مسافر بردار کوسٹر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر حب ندی متبادل راستے پر الٹ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں ایک مسافر حیدر علی ولد غوث بخش ہلاک جبکہ 6 مسافر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں مرد وخواتین اور بچے شامل ہیں۔

نعش اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment