بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں مارگٹ اور تربت میں فورسز پرحملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے مارگٹ اور تربت میں دو مختلف بم حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بناکر شدید جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
پہلے حملے میں سرمچاروں نے گذشتہ روز بولان کے علاقے مارگٹ میں درینجن کے مقام پر دشمن فوج کے راستے پر بارودی سرنگ بچھائی، جس کی زد میں آنے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
دوسرے حملے میں آج تربت کے علاقے ناصر آباد میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے دشمن فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ بلوچ وطن سے دشمن کے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔