کراچی کے بلوچ علاقے لیاری میں کلری سرگوات سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو جبراً لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت سراج کے نام سے ہوگئی ہے۔جسے پرسوں رات اس کے گھر میں والد کے ساتھ حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیا تھا۔
فیمی ذرائع کے مطابق بعد ازاں اس کے والد اصغر کو چھوڑ دیا گیاجبکہ سراج تاحال انکے تحویل میں ہیں۔
علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ لیاری کے علاقے کلری سرگوات اور گردونواح میں گزشتہ چند دنوں سے فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے گاڑیوں کی گشت میں اضافہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس کا ایک ماحول پیدا ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی فورسز، رینجرز اور ایجنسیوں کے اہلکار لیاری میں پہلے بھی بلوچ نوجوانوں کو اٹھا کر جبری لاپتہ کر چکے ہیں جن میں گوادر کے رہائشی خدا بخش ولد ڈاکٹر غفور سمیت دوسرے لوگ تاحال لاپتہ ہیں۔