آواران: بی این ایم رہنماکے گھر پر فورسز کا حملہ، خواتین پر تشدد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مالار کرک ڈھل میں پاکستانی فورسز نے بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی رہنما چیف اسلم بلوچ کے گھر چھاپہ مارکرخواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں میں توڑ پھوڑ کے بعد عورتوں کے کپڑوں کو بھی نذر آتش کیاگیا۔

فیملی ذرائع کے مطابق فورسز کی جانب سے دھمکی دی گئی کہ اگر چیف اسلم نے سرنڈرنہیں کیاتواگلی بار گھر کے تمام افراد کو آرمی کیمپ میں بند کردیا جاے گا۔

یہ واقعہ گذشتہ روزپیش آیا۔

فیملی کے مطابق گذشتہ روز دس بجے آٹھ گاڑیوں پر مشتمل فورسزقافلے کے ساتھ مالار کرک ڈھل میں چیف اسلم کے پہنچ گئے جہاں پہلے گھرمیں توڑ پھوڑکی گی اورپھر خواتین کودھمکایااور تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔

واضع رہے کہ فورسز کی جانب سے دھمکانے اور سرنڈر کرانے کا یہ واقعہ نیانہیں ہے اس سے قبل بھی متعددبارآزادی پسند سیاسی ورکرز کو فیملیز کو ڈھال بناکر سرنڈرکرانے کی وارداتیں کی گئیں۔

چیف اسلم بلوچ اس وقت بی این ایم کے مرکزی کمیٹی کے رکن ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment