مچھ: مارگٹ میں فورسز پر بم حملے میں زخمی اہلکار کی حالت تشویشناک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں مچھ کے نواحی علاقے مارگٹ میں پاکستانی فورسز پر بم دھماکا ہوا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث ایک سیکیورٹی اہلکار کی حالت شدید تشویشناک ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوعہ پہنچے۔

زخمی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

زخمی کی شناخت ایف سی کے اہلکار عصمت اللہ کے نام سے ہوئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب تھا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment