خاران سے فورسز کے ہاتھوں ایک نوجوان جبراً لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے شہر خاران کے علاقے سراوان کے قریب ٹی ٹی کے مقام پرپاکستانی خفیہ اداروں اور ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکرا جبراً لاپتہ کردیا۔

لاپتہ کئے جانے والے نوجوان کی شناخت احسان اللہ ولد عبدالرسول کے نام سے ہوگئی ہے جوڈسٹرکٹ قلات (کپوتو کلاں)کا رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے زمیندار بتایا جارہا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق 9 ستمبر 2022 کو خفیہ اداروں اور ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے24 سالہ نوجوان احسان اللہ ولد عبدالرسول کو خاران سے دس کلومیٹر دور کلی سراوان ٹی ٹی سے گرفتاری کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ نوجوان کی گرفتاری اور جبری لاگمشدگی کے پیچھے خاران لجے کے ڈیتھ اسکواڈکے اہم کارندے حافظ ممتاز ساسولی کا ہاتھ ہے۔

Share This Article
Leave a Comment