بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں مراد جان عثمان کے اغوا کیخلاف عوام نے احتجاجاً پسنی زیرو پوائنٹ پرمکران کوسٹل ہائی وے کو بلاک کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پسنی زیروپوائنٹ پرکوسٹل ہائی کی بندش سے سندھ اور بلوچستان کے درمیان چلنے والی ٹریفک مکمل طور پرمتاثرہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق مراد جان کا تعلق پسنی کے ببرشور وارڈ سے ہے اور وہ ایک کاروباری شخص ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مراد جان عثمان کو دن دہاڑے اغوا کیا گیا اور اب تک ان کا کسی قسم کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔
واضع رہے کہ انہیں گذشتہ روزنا سادہ لباس میں ملبوس معلوم مسلح افرادنے ان کے گھر کے سامنے سے گاڈی میں ڈال کرلے گئے۔