عالمی ادارہ صحت نے چین حوالے ٹرمپ کے بیان کی تردید کردی

0
280

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے اپنے ادارے کے کام کا دفاع کرتے ہوئے کورونا وائرس پر سیاست کو ختم کرنے پر زور دیا ہے۔

ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے امریکی صدر کے بیان کی تردید کرتے ہوئے زور دیا کہ ’ہم ہر قوم سے قریب ہیں، ہم کلر بلائنڈ ہیں۔‘

واضح رہے کہ امریکی صدر نے کہا ہے کہ وہ ڈبلیو ایچ او کو دی جانے والی امداد ختم کرنے پر غور کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ چین میں کورونا وائرس کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی کارکردگی پر تنقید بھی کرتے آئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی وبا کو ’غلط‘ انداز میں دیکھا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کو ’اپنی ترجیحات درست کرنا ہوں گی۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ اس بات کا تعین کرنے کے لیے کہ اس ایجنسی کو فنڈ جاری رکھا جائے یا نہیں ’ایک مطالعہ، تفتیش‘ کرنے جا رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا: ’ہر ایک کے ساتھ مناسب سلوک ہونا چاہیے اور لگتا ہے کہ ایسا نہیں ہو رہا۔‘

انھوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ مستقبل میں مستقل طور پر زیادہ وینٹی لیٹرز تیار کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here