کوئٹہ میں ڈاکٹروں کا احتجاج دوبارہ شروع، مشعل بردار ریلی کا انعقاد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز نے دوبارہ اپنا احتجاج شروع کر دیا ہے اور بدھ کی شب ایک مشعل بردار ریلی نکالی گئی۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر رحیم کاکڑ نے بتایا کہ ان کا احتجاج ختم نہیں ہوا تھا بلکہ ہسپتالوں میں ان سروسز کو بحال کیا گیا تھا جس کا انھوں نے بطور احتجاج بائیکاٹ کر رکھا تھا۔

انھوں نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم نے انھیں بتایا تھا کہ پولیس سٹیشن سے نکلنے کے فوراً بعد ان کو کورونا سے بچاو¿ کے لیے مناسب حفاظتی سامان فراہم کیا جائے گا لیکن اس کے برعکس آج صبح دوبارہ ٹشو سے بنے ہوئے ماسک دیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کو بغیر کسی جواز کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا لیکن تاحال ذمہ داران کے خلاف کاروائی نہیں ہوئی۔

ڈاکٹر رحیم کاکڑ نے کہا کہ حکومت کی غیر سنجیدگی برقرار ہے اور جب تک ان کے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جاتا، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Share This Article
Leave a Comment