مستونگ میں فائرنگ سے 2 افرادہلاک، ایک خاتون زخمی ہوگئی۔جبکہ پسنی سے ایک شخص کو اغوا کرلیا گیا ہے۔
بلوچستان کے مستونگ کے نواحی علاقے کھڈ کوچہ میں ماموں زاد اور چچا زاد بھائیوں کی فائرنگ سے 2 افرادہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
زخمی اور ہلاک افراد کو نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق دونوں واقعات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزمان نے محمد حسین ولد ولی خان کے گھر واقع ٹھل کھڈکوچہ میں داخل ہوکر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں محمد حسین اور اسکا بس کنڈیکٹر بدل خان ولد محمد زمان ہلاک ہوگئے۔
دریں اثنا ساحلی علاقے پسنی میں نامعلوم مسلح افرادنے ایک شخص کواس کے گھر کے سامنے اغوا کرلیاہے۔
اغوا ہونے والے شخص کی شناخت مرادجان عثمان کے نام سے ہوگئی ہے۔
مقامی ذرائع مطابق اغوا ہونے والاشخص ایک کاروباری آدمی ہیں۔
فیملی ذرائع کے مطابق مسلح افراد سادہ لباس میں ملبوس تھے اور گھر کے سامنے سے مراد جان عثمان کوزبردستی گاڈی میں ڈال کر چلے گئے۔