بلوچستان کے علاقوں حب و گڈانی میں دومختلف حادثات وواقعات میں 2افراد ہلاک ہو گئے۔
دارو ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سوار ٹرالر کے زد میں آکرہلاک ہوگیا جبکہ گڈانی کے سمندر میں ڈوبنے سے 60سالہ ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
نعشیں حب اسپتال منتقل کردی گئیں۔
ہلاک ہونے والوں میں ایک کا تعلق حب کے علاقے اکرم کالونی اور دوسرے کا قلات سے ہے۔
نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔
اس حوالے سے ایدھی ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ دارو ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سلپ ہونے کے نتیجے میں ٹرالر کے ٹائر تلے جا گھسا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 35سالہ نوجوان زبیر ولد امام بخش زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا جس کی نعش جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال منتقل کردیا گیا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
متوفی بلوچستان قلات کا رہائشی ہے۔
جبکہ دوسرا واقعہ گڈانی کے سمندر میں پیش آیا جہاں ایک شخص ڈوبنے سے ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق حبکو پاور کمپنی ہارون فارم کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے 60سالہ اللہ بخش ولد جمعہ خان ساکن اکرم کالونی حب نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔
متوفی کی نعش حب اسپتال منتقل کرنے اور ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔