کیچ اور حب ندی سے مزید 2لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ اور حب میں مزید 2لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ضلع کیچ کے علاقے دشت سے ایک روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز عبداللہ ولد محمد سکنہ جمک بل نگور نامی لڑکا اپنے گھر سے نکل کر موٹر سائیکل پہ کاشاپ جاتے ہوئے لاپتہ ہوا تھا، جس کی لاش آج کاشاپ اور کپکپار کے درمیان ایک کھائی سے ملی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق کل جب وہ گھر سے نکلے تو مبینہ طور پر دو موٹر سائیکل سواروں نے اس کا پیچھاکیا تھا تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ انہیں مذکورہ موٹرسائیکل سواروں نے قتل کیا یا ان کی موت کھائی میں گرنے سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب حب ندی سے پانی میں ڈوبی ایک اور نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔

ساکران کے قریب حب ندی سے پانی میں ڈوبی شخص کی لاش کو برآمد کرنے کے بعداسپتال منتقل کردیا گیا۔

گذشتہ 24گھنٹوں میں حب ندی سے ملنے والی نعشوں کی تعداد 2ہو گئی ہے۔

اس حوالے سے ایدھی ذرائع کے مطابق حب کے نواحی علاقہ ساکران کے قریب ناردرن بائی پاس سے متصل مائی گاڑی کے قریب حب ندی کے پانی میں ڈوبی ہوئی ایک اور نامعلوم شخص کی لاش برآمد کرلی گئی جسے حب اسپتال منتقل کریا گیا تاہم متوفی کی شناخت نہ ہو سکی۔

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ساکران سے متصل مائی گاڑھی کے نزدیک حب ندی سے ڈوبی ہوئی ملنے والی لاشوں کی تعداد 2ہوگئی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment