کوئٹہ: اے این پی کا پی ایس ایف رکن سید اللہ کی جبری گمشدگی پر اظہار تشویش

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے طالبعلم سیداللہ موسیٰ خیل کو دن دہاڑے اپنے فلیٹ واقع میکانگی روڈ سے لاپتہ کرنے پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے کسی بھی شخص پر اگر کوئی الزام ہے تو اسے 24گھنٹے کے اندر اندر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنا آئینی ذمہ داری ہے پیش نہ کرنے کی صورت میں یہ آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم سید اللہ موسی خیل کو باحفاظت بازیاب کرایا جائے۔

دریں اثنا پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی بیان میں پی ایس ایف کے سر گرم رکن اور یونیورسٹی فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے طالبعلم سیداللہ موسیٰ خیل کو لاپتہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں کالجز کے طالبعلموں کو لاپتہ کرنے سے طلبا برادری میں بے چینی آخری حدوں کو چھو رہی ہے۔

پی ایس ایف پر امن تعلیمی ماحول کے قیام علم دوست رجحانات کے فروغ میں گزشتہ 54سالوں سے مصروف العمل ہے بیان میں ضلعی انتظامیہ قانون نافذ کرنیوالے ادواروں کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا گیا کہ سید اللہ موسی خیل کو بازیاب کرائے بصورت دیگر شدیداحتجاج کیا جائیگا۔

Share This Article
Leave a Comment