اپنی دولت کا 28 فیصد کورونا سے بچائو کیلئے خرچ کرونگا،ٹوئٹر بانی

0
264

دنیا کی سب سے بڑی مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے سربراہ و پیمنٹ ایپ اسکوائر کے بانی ڈیک جورسی نے کہا ہے کہ وہ اپنی دولت کا 28 فیصد حصہ کورونا وائرس سے بچاو¿ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر خرچ کریں گے۔

ڈیک جورسی نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں اعلان کیا کہ وہ کورونا وائرس سے بچاو¿ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات اور علاج کے لیے ایک ارب ڈالر یعنی پاکستانی ایک کھرب 60 ارب روپے سے زائد کی رقم عطیہ کریں گے۔

ڈیک جورسی کی جانب سے اعلان کردہ رقم اب تک دنیا میں کسی بھی شخص کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اعلان کردہ سب سے زیادہ رقم ہے، ساتھ ہی ان کی جانب سے اعلان کردہ رقم متعدد بڑی شخصیات کی مجموعی رقم سے بھی زیادہ ہے۔

ڈیک جورسی کا شمار بھی دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے اور انہوں نے اپنے فلاحی کاموں کے لیے اسٹارٹ سمال نامی ایک تنظیم بنا رکھی ہے، جس میں دیگر افراد بھی امدادی کاموں کے لیے رقم جمع کرواتے ہیں۔

ڈیک جورسی نے بھی اعلان کردہ ایک ارب ڈالر کی رقم اپنی ہی فلاحی تنظیم کو عطیہ کی جس کے بعد ان کی فلاحی تنظیم کے عطیات ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔

اگرچہ ڈیک جورسی نے کورونا وائرس سے نمٹنے اور اس سے متاثر افراد کے علاج کے لیے رقم خرچ کرنے کا اعلان کیا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ مذکورہ رقم کو کن ممالک میں کیسے خرچ کریں گے؟

خبر رساں ادارے ایف ایف پی کے مطابق ڈیک جورسی کی جانب سے اعلان کردہ خطیر رقم ان کی مجموعی دولت کا 28 فیصد حصہ بنتی ہے، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ٹیکنالوجی کی دنیا کے امیر ترین شخص کی اعلان کردہ رقم کب اور کہاں خرچ کی جائے گی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ڈیک جورسی کی اعلان کردہ رقم کا بہت بڑا حصہ دنیا کے مختلف ممالک میں وینٹی لیٹرز سمیت دیگر طبی آلات کی قلت پوری کرنے میں خرچ کیے جائیں گے اور ان کی جانب سے اعلان کردہ امداد کو امریکا جیسے امیر ترین ملک میں بھی خرچ کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق ڈیک جورسی کی جانب سے اعلان کردہ خطیر رقم کو افریقہ اور ایشیائی ممالک میں بھی خرچ کیے جانے کا امکان ہے اور ساتھ ہی ان کی امداد سے مشرق وسطیٰ کے ممالک میں بھی کورونا سے بچاو¿ کے اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔

اگرچہ ڈیک جورسی کی جانب سے ریکارڈ اور اب تک کسی بھی شخص کی جانب سے ذاتی طور پر سب سے زیادہ دولت کا عطیہ کرنے کا اعلان کیا گیا، تاہم وہ کورونا سے بچاو¿ کے لیے رقم کا اعلان کرنے والی ٹیکنالوجی کی پہلی شخصیت نہیں ہیں۔

ڈیک جورسی سے قبل فیس بک کے بانی، آن لائن کمپنی ایمازون کے مالک اور دنیا کے سب سے امیر ترین شخص سمیت ایپل کے سربراہ بھی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے خطیر رقم کا اعلان کر چکے ہیں، تاہم ان کی اعلان کردہ رقم ڈیک جورسی سے کافی کم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here