کراچی: بلوچ پبلشر فہیم بلوچ کو لاپتہ کرنیکی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

0
184

کراچی کے علاقے اردو بازار سے علم وادب پبلشرز کے منیجر لالہ فہیم بلوچ کو لاپتہ کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہفتہ کے روز سامنے آنے کے بعد وائرل ہوگئی۔

فوٹیج میں گزشتہ جمعہ کی شام کو بلوچی ادبی کتب چھاپنے والے ادارے علم وادب پبلشرز کے مینیجر لالہ فہیم بلوچ کو قانون نافذ کرنے والے اہلکار اپنے ساتھ لے جارہے ہیں۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سندھ پولیس اور کچھ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار انہیں علم وادب کے دفتر سے لے جارہے ہیں۔

فوٹیج میں اہلکار لالہ فہیم بلوچ سے پوچھ گچھ کررنے کے بعد ان سے ان کی دکان بند کرواکر اپنے ساتھ پولیس موبائل میں لے جارہے ہیں۔

اس فوٹیج سے یہ بات واضع ہوگئی ہیں کہ انہیں سندھ پولیس کی معاونت سے لاپتہ کیا گیا ہے۔

علم وادب پبلشرز پاکستان کی سطح پر ایک معروف پبلشنگ ہاؤس ہے جہاں بلوچی ادب اور زبان پر تحقیقی کتابیں شائع کی جاتی ہے۔

ہفتہ کے روز لالہ فہیم کی فیملی پریڈی پولیس تھانے میں ان کے اغوا نما واقعہ پر ایف آئی آر درج کرنے کے لئے رجوع کیا۔ تاہم پولیس نے ایف آئی آر کاٹنے سے منع کردیا اور تاہم لالہ فہیم کی فیملی نے ان کی جبری گمشدگی کی درخواست پولیس کو دے دی۔

واضع رہے کہ لالہ فہیم بلوچ، انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے رکن بھی ہیں۔

لالہ فہیم کے اغوا پر بلوچ ادیب، دانشور اور شعرا میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور کہا کہ حکومت اتنی کمزور ہوگئی ہے کہ وہ کتاب اور قلم سے ڈرتی ہے۔ انہوں نے لالہ فہیم کی بازیابی کا بھی مطالبہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here