پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں عوامی وسائل پرریاستی قبضے کیخلاف پمفلٹ تقسیم

0
308

پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں عوامی وسائل پرریاستی قبضے کیخلاف پمفلٹ تقسیم کی گئی۔

کشمیر کے وسائل پرتمہارا قبضہ نامنظور کے عنوان سے تقسیم کی گئی پمفلٹ جموں وکشمیرپیپلز نیشنل موومنٹ کی جانب سے جاری کی گئی۔

سنگر کو ملنے والی ذرائع کے مطابق مذکورہ پمفلٹ کشمیر کے باغ، باغ سٹی،ریڈہ،باغ پولی،ڈولی،بیر بنی اور راولکوٹ کے مقامات پر تقسیم کی گئی۔

پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہر ادوار میں کالونیلزم نے اس دھرتی کے حقیقی باسیوں سے اس کے وسائل، کلچراور شناخت کو چھین کر اسے اپنی ہی جنم بومی پر غیر بنادیا ہے۔آج یہی صورتحال جموں کشمیر ی عوام کی ہے۔جہاں وہ اپنے ہی دھرتی پر اپنے ہی وسائل اور بنیادی حقوق سے محروم ہوکر قابض کی مظالم سہ رہا ہے۔

پمفلٹ میں کہا گیا کہ ”آزاد کشمیر“ لفظ ایک جذباتی لفظ ہے جس کا سہاراقابض گذشتہ کئی دہائیوں سے لیکر دھرتی کے حقیقی وارثوں کو بلیک میل کر رہا ہے لیکن کیا کسی نے اس پردھیان دیاکہ واقعی ”آزادکشمیر“ کے لوگ آزاد ہیں؟ کیاکشمیر کے وسائل پر ان کا کنٹرول ہے؟ پارلیمنٹ پر ان کا کنٹرول ہے؟عوامی نمائندے ان کے ووٹوں سے چنے جاتے ہیں؟ کیا کشمیر کا اپنا کوئی کرنسی ہے؟ کیا کشمیر کا اپنا کوئی دفاعی فوج ہے؟

پمفلٹ میں کشمیر کی آزادی پر سوال اٹھایا گیا ہے۔اور موقف اختیار کیا گیا ہے کشمیر کا اپنا کوئی کرنسی نہیں ہے اور اپنا کوئی دفاعی فوج ہے تو پھر کیسے کشمیر آزاد ہوگیا۔؟

پمفلٹ میں سوال اٹھایا گیا کہ
کیا ہمیں اپنے بنیادی حقوق کیلئے سوال نہیں اٹھانا چاہیے؟
کیا ہمیں ”آزاد کشمیر“ کی آزادی کے حوالے سے باریکی سے نہیں سوچنا چاہیے؟
پمفلٹ میں عوامی وسائل پر پاکستانی ریاست کے قبضے کو مسترد کیا گیا اور عوام کو سوچنے پر مجبور کیا گیا۔

ذرا سوچو!کیا ہمیں یہ منظور ہیں؟

وسائل ہمارے، قبضہ تمہارا…………نامنظور نا منظور
دھرتی ہماری،راج تمہارا…………نامنظور نا منظور
ڈیم ہمارے،بجلی تمہاری…………نامنظور نا منظور
پولیس ہماری،آئی جی تمہارا…………نا منظور نا منظور
دھرتی ہماری، قبضہ تمہارا…………نامنظور نامنظور
زمینیں ہماری، اناج تمہارا…………نامنظور نا منظور
انکم ہماری،ٹیکس تمہارا…………نامنظور نامنظور
سکول ہمارے، نصاب تمہارا…………نا منظور نا منظور
دیس ہمارا،جھنڈا تمہارا…………نامنظور نا منظور
لیڈر ہمارے، غلام تمہارے…………نامنظور نامنظور
بجلی ہماری،کنٹرول تمہارا…………نامنظور نامنظور
جاگیر ہماری، بادشاہت تمہاری…………نامنظور نا منظور
ظالم تیرا ہر دستور…………نا منظور نا منظور

پمفلٹ میں جموں وکشمیرپیپلز نیشنل موومنٹ نے اپنے مطالبات رکھتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو15ویں آئینی ترامیم اور ٹور ازم ایکٹ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ترقی کے نام پر ریاستی وسائل پربیرونی قبضہ قابل قبول نہیں ہے۔

لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور بجلی بلات پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر تمام ناجائز اور ظالمانہ ٹیکسز کا فی الفور خاتمہ کیا جائے۔اور پاکستانی زیر انتظام کشمیرکو فری بجلی زون قرار دیا جائے۔نیز اضافی بجلی کی رائلٹی فراہم کی جائے۔

آٹے سمیت تمام اشیا ئے خوردونوش پر سبسڈی بحال کی جائے۔ان تمام بنیادی حقوق جس سے کشمیری عوام گذشتہ چھ دہائیوں سے محروم ہیں اور اس استحصالی نظام کو اب کشمیری عوام کسی صورت بھی قبول نہیں کرتی۔مقتدرہ حلقے جو ہماری بنیادی وسائل پر قابض ہیں اب وقت آگیا ہے کہ وہ ان کا ازالہ کریں بصورت دیگر ہم اپنے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے کچھ بھی کر نے سے دریغ نہیں کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here