بلوچستان کے علاقے نوشکی میں پاکستانی فورسز کی چوکی پر دستی بم سے حملہ ہوا ہے جبکہضلع گوادر کے علاقے جیونی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب آٹھ بجے نامعلوم مسلح افراد نے نوشکی بس اڈے کے قریب واقع ایف سی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق کل رات آٹھ بجے نامعلوم افراد نے نوشکی سٹی میں واقع بس اڈے کے قریب قائم فرنٹیئر کور کے ایک چوکی کو دستی بم سے نشانہ بنایا جس کے فوری بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کر دیا۔
دوسری جانب ضلع گوادر جیونی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب جیوانی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نصیر نامی ایک غیر مقامی شخص ہلاک ہوگیا۔
فائرنگ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔