گڈاپ کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کھیپ پہنچادی گئی

0
281

جاری طوفانی بارشوں نے بلوچستان کی طرح کراچی کے بلوچ علاقوں میں بھی تباہی مچادی ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی جانب سے اتوار کو کراچی کے مضافاتی علاقے گڈاپ کے طوفانی بارشوں کے متاترین کے لئے امدادی کھیپ پہنچادی گئی۔

یہ امدادی کھیپ تین ٹرکوں کے ذریعے گڈاپ کے مختلف علاقوں میں پہنچائی گئی۔

امدادی کھیپ میں کمبل، کپڑے، لحاف، سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے رضا کار اتوار کی رات سے سیلاب سے متاثرین کی بحالی کے لئے دن و رات کام کررہے ہیں۔ رضاکار گڈاپ میں امدادی سامان تقسیم کرنے میں مصروف ہیں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی آرگنائزر آمنہ بلوچ نے سندھ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے سیلاب زدگان کو بے یار و مدد گار چھوڑدیا گیا۔ ان کی بحالی کے لئے سرکاری سطح پر کوئی بھی اقدامات نہیں اٹھائے جارہئے ہیں۔

آمنہ بلوچ مخیر حضرات کو سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ امدادی عمل کا حصہ بنیں اور تاکہ اس مشکل گھڑی میں ان کے دکھ درد میں شامل ہوسکیں۔

انہوں نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here