اوستہ محمد میں آسمانی بجلی گرنے سے3 بھائی ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں آسمانی بجلی گرنے سے تین بھائیہلاک ہوگئے جبکہ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز طوفانی بارش گرج سے علاقے میں خوف تاری ہوئی تھی کہ تعلقہ وارہ وگن شہر کے قریب گوٹھ وکا موری کے رہائشی محمد امین وکو،اسحاق وکو اور ان کا بھائی محمد خان وکو جو کہ سیم نالے کے قریب زرعی زمینوں میں کام کر رہے تھے اور ایک درخت کے نیچے بیٹھ کر کھانہ کھا رہے تھے کہ اچانک اس درخت پر آسمانی بجلی گری جس سے درخت کو بھی آگ لگ گئی۔

جس کی وجہ سے تینوں بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

جوں ہی لوگوں نے آسمانی بجلی گرتے دیکھا وہاں گئے تو تینوں بھائی بھی جلے ہوئے تھے۔

نعشیں گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا۔

علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

Share This Article
Leave a Comment