بلوچستان کے ضلع آواران کے شورش زدہ تحصیل مشکے کے علاقوں پروار اور جکی ڈھل آج اعلی الصبح پاکستانی سیکورٹی فورسز نے دو درجن سے زائد افراد کو حراست میں لیکرکیمپ منتقل کردیا جہاں تمام زیر حراست افراد کوغیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فورسزکے زیر حراست دو سگے بھائی عیسیٰ ولد جنگی خان اور عبدالحق ولد جنگی کوغیر انسانی تشددکا نشانہ بناکر زخمی حالات میں چھوڑ دیا گیا۔
زخمی حالات میں رہا ہونے والے سگے بھائیوں کے ایک قریبی رشتہ دار کا کہنا ہے کہ عیسیٰ اور عبدالحق کی حالت تشویشناک ہے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ دیگر تمام افراد فورسز کی حراست میں ہیں اور انہیں وقفے وقفے کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایاجارہاہے۔