بلوچستان کے صنعتی علاقے حب ندی سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ندی نالوں میں نہانے پر پابندی کے باوجود حب ندی میں لوگوں کا نہانا بند نہ ہوسکا۔
ایدھی ذرائع کے مطابق ہفتہ کوحب ندی سے دو الگ الگ مقامات سے دو افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں، جنکی شناخت نہ ہوسکی۔
حب ندی میں آئے روز لاشیں ملنا معمول بن چکا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے موجودہ سیلابی صورتحال میں ندی نالوں میں نہانے پکنک منانے پر مکمل پابندی عائد کی ہوئی ہے مگر اسکے باوجود حب ندی میں لوگوں کی بڑی تعداد نہاتے ہوئے دکھائی دیتی ہے جو انتظامیہ کے لئے سوالیہ نشان ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔