ضلع آواران: جھاؤ میں پاکستانی فوج پر حملہ،ہلاکتوں کا خدشہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں سوڑ عطامحمد بازار کے مقام پر قائم پاکستان آرمی کے چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔

حملے سے جانی ومالی نقصان کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں لیکن انتظامیہ اور عسکری حکام کی جانب سے ابھی اتک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

مقامی ذرائع کے مطابق فوجی چوکی پر حملے کے بعد فورسز کی جانب سے عام آبادی پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب تاحال اس حملے کی ذمہ داری بھی کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

واضع رہے کہ ضلع آواران میں آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیمیں مکمل متحرک ہیں اور اس سے قبل بھی پاکستانی فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصانات دے چکے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment