ترکیہ کاتمام شامی پناہ گزینوں کو نکالنے کا اعلان

0
202

ترکیہ کی ایک خاتون وزیر نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں موجود تمام شامی مہاجرین کو ایک سال کے اندر اندر ملک سے نکال دیا جائے گا۔ کسی ترک اعلیٰ عہدیدار کی طرف سے شامی پناہ گزینوں کو بے دخل کرنے سے متعلق یہ اپنی نوعیت کا پہلا بیان ہے۔

ترکیہ کی خاتون وزیر برائے خاندانی اور سماجی امور داریا یانک نے شامی سرحد کے قریب واقعے اضنہ شہرمیں ایک تقریب سے خطاب میں یہ بات کی۔

اضنہ شام کی سرحد کے قریب واقع ہے اور یہاں پر ادلب اور دوسرے شہروں سے فرار ہوکرآئے بڑی تعداد میں شامی پناہ گزین موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ کی خاندانی اور سماجی امور کی وزیر دریا یانک نے آئندہ سال 2023 تک شامی مہاجرین کو ترکی سے نکالنے کا وعدہ کیا ہے۔ آئندہ سال ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں جن میں شامی مہاجرین ایک تنازع بن کر سامنے آ رہے ہیں۔ ترکیہ میں مقامی سطح پر شامی پناہ گزینوں کو ایک بوجھ سمجھا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے حکمران جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی’آق‘ اور اس کی مخالفت کرنے والی جماعتیں یکساں موقف رکھتی ہیں۔

اولڈ ہوم کے افتتاح کے موقعے پریانک نے شام میں کرد فورسز کے خلاف متوقع ترک فوجی آپریشن کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ اپنے پڑوس میں ’دہشت گرد‘ ریاست قائم کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ اس لیے ترکیہ تین ماہ سے شام میں ”سیرین ڈیموکریٹک فورسز” کے خلاف کارروائی شروع کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔

ترک وزیر نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ ”ہم اپنی کوششیں تیز کریں گے اور اپنی پوری توانائی کے ساتھ کام کریں گے تاکہ 2023 کے بعد ہماری سرزمین پر کوئی بھی شامی نہ بچے۔ ایک ترک سیاسی تجزیہ کار کی وضاحت کے مطابق یہ بہت مشکل معلوم ہوتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here