کوئٹہ سے ایک شخص جبری طور پرلاپتہ،ژوب سے لاش برآمد

0
239

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔جبکہ ژوب کے شیرانی کے علاقے دہانہ سر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ سے فورسز نے مقبول نامی شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مقبول ولد مستری محمد خان کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل کا رہائشی ہے جبکہ انکا بنیادی تعلق قلات کے علاقے منگچر سے بتایا جاتاہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع شیرانی کے علاقے دہانہ سر سے ایک شخص کی لاش برآمدکرلی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ضلع شیرانی کے علاقے دہانہ سر کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

لاش کوشناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here