کوئٹہ میں بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل ہوگیا جبکہ تربت میں ایک خاتون نے خودکشی کرلی ہے۔
بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں شہباز ٹاؤن فیز تھری میں جائیداد کے تنازع پر ایک بھائی نے خنجر کے وار کرکے بھائی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق شہباز ٹاؤن فیز تھری میں رہائش پذیر عبدالرشید کے دو بیٹوں میں جمعرات کی شب جائیداد پر جھگڑا ہوگیا۔ایک بھائی نے خنجر کے وار کر کے دوسرے بھائی افضل رشید کو قتل کر دیااورفرار ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایک خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔
خودکشی کا واقعہ ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت آبسر کے مقام پر پیش آیا ہے، پولیس کے مطابق بروز جمعہ آپسر کولوائی بازار میں مسماۃ (ن) دختر محمد انور نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کرلی۔
لاش کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کرکے ضابطہ کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردیا گیا۔