بلوچ آزادی پسند رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے شہید طالب علم رہنما رضاجہانگیر کے بیوہ پر حملے کیخلاف مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ
”شہید رضا جہانگیر کے بچوں کی والدہ بی بی زہرہ کے ٹارگٹ کلنگ اور زخمی ہونے کے بعد دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے بلوچ نسل کشی میں شدت لائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ”بلوچوں کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی خواتین، بچوں اور لوگوں کے تحفظ اور دفاع کے لیے فیصلہ کن اقدامات کریں ”۔
واضع رہے کہ گذشتہ روزبلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں سریا ب روڈپر بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے شہید طالب علم رہنما رضا جہانگیر کی بیوہ زہرہ بلوچ کو شدید زخمی کر دیاتھا۔
زہرہ بلوچ کو سر پر گولی لگنے سے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔
حملہ آور فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔