بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب کوئٹہ اور تربت میں دو مختلف حملوں پاکستانی فوج و پولیس کو نشانہ بناکر دو چوکیاں تباہ اور چار اہلکار زخمی کردیئے۔
سرمچاروں نے پہلا حملہ کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر پولیس اہلکاروں پر کیا، اہلکاروں کو دستی بم سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
دریں اثناء تربت کے علاقے آپسر میں فرنٹیئر کور کے آبدروک چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، چوکی کے اندر دھماکے کے نتیجےمیں دو دشمن اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
بلوچ لبریشن آرمی دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کی حصول تک ہماری جنگ جاری رہیگی۔