بلوچستان میں بارش و سیلاب کی حشرسامانیوں سے انسانی جانوں کی زیاں کا سلسلہ جاری ہے۔
چاغی کے علاقے دشت گوران میں بارانی کھڈے میں گرکرتین بچیاں ہلاک ہوگئیں۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ یہ بچیاں ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے بارانی کھڈے میں ڈوب گئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ روز طوفانی بارشوں کے بعد چاغی کے علاقے دشت گوران میں 10 سال سے 15 سال تک کے تین بچیاں بارانی کھڈے میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
بچیوں کے شناخت حافظہ ولد عبدالسلام، عمر 15 سال،نائلہ ولد عبدالقدوس عمر 13 سال،عاصمہ ولد محمد ہاشم عمر 11 سال کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
تینوں بچیوں کے لاشیں ہسپتال سے چاغی انتظامیہ نے ان کے لواحقین کے حوالے کردیں۔
دوسری جانب نوشکی میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے شخص کی لاش بر آمد کر لی گئی۔
ہفتہ کو نوشکی میں خیصار نالے سے مرزا خان نامی شخص کی بر آمد کر لی گئی جو کہ دو روز قبل پٹی کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ گیا تھا۔
لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کر دی گئی۔