حکومت بلوچستان کاسانحہ زیارت کی عدالتی تحقیقات کا فیصلہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

حکومت بلوچستان نے سانحہ زیارت کی عدالتی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی میڈیا جیو نیوزنے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے ہائیکورٹ کے جج سے جوڈیشل انکوائری کیلئے رجسٹرار کو مراسلہ لکھ دیاہے۔

جیو نیوز کے دعوے کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں ہائیکورٹ کے معزز جج کی نامزدگی کی درخواست کی گئی ہے۔

اس بات کی باقاعدہ تصدیق ابھی تک حکومت بلوچستان اور سانحہ زیارت میں قتل ہونے والے اورلاپتہ افراد لواحقین کی جانب سے سامنے نہیں آئی ہے۔

البتہ سانحہ زیارت کیخلاف متاثرہ خاندان اور لاپتہ افراد لواحقین گذشتہ ایک ہفتے سے بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ و گورنر ہاؤسز کے سامنے ریڈ زون میں دھرنا دیئے بیٹے ہیں۔ اور ان کا مطالبہ ہے کہ سانحہ زیارت کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے اور جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔

سانحہ زیارت میں مارے جانے والے افرادجنہیں سیکورٹی فورسز نے جنگجو ظاہر کیا تھا بعد ازاں ان کی شناخت بطور مسنگ پرسنز کے طور پرسامنے آیاتھاجنہیں پہلے سے فورسز نے مختلف اوقات اور مختلف علاقوں سے جبراً لاپتہ کیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment