لاپتہ بلوچوں کے جعلی مقابلوں میں قتل کیخلاف جعفرآباد میں احتجاجی مظاہرہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یارمیں بلوچ لاپتہ افرادکے جعلی مقابلوں میں قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

مظاہرین نے پریس کلب جعفرآبادکے سامنے سخت نعری بازی کی ہے۔

احتجاجی مظاہرہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیراہتمام جعفرآباد پریس کلب کے سامنے کیاگیا۔

مظاہرین نے پلے کارڈبھی اْٹھارکھے تھے جن پرلاپتہ افرادکے حق میں نعرے درج تھے۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے احسان کھوسہ دلشادکھوسہ ودیگرمظاہرین نے کہاہے کہ زیارت میں پیش آنے والا واقع افسوسناک ہے لاپتہ بلوچوں کے ماورا عدالت قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے گرفتارلوگوں کی قتل انسانیت کے خلاف ہے مظاہرین نے لاپتہ افرادکی فوری بازیابی اور زیارت میں لاپتہ بلوچوں کی ماورائے عدالت قتل پرحکومت سے تحقیقاتی کمیٹی بنانے اورلواحقین کوانصاف فراہم کرنے کامطالبہ کیاہے۔

Share This Article
Leave a Comment