خاران سے سی ٹی ڈی و خفیہ اداروں کے ہاتھوں ایک اور شخص لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران سے سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں نے ایک اورنوجوان کوحراست میں لیکرجبری طور پرلاپتہ کر دیا ہے۔

لاپتہ کئے جانے والے نوجوان کی شناخت خلیل احمد ولد رحم اللہ کے نام سے ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق خاران پرپیٹ کے رہائشی خلیل احمد کو گذشتہ دنوں 20 جولائی کو 12بجے کے قریب اس وقت سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جب کلان میں اپنے دوکان پر موجود تھا۔

یاد رہے کہ خاران میں گزشتہ چند روز میں جبری گمشدگی کا یہ تیسرا واقع ہے، اس سے قبل محمد اسلم ولد جاجی محمد ابراھیم مینگل کو 18 جولائی اور غلام جیلانی ولد محمد امین کو 19 جولائی کو سی ٹی ڈی / خفیہ اداروں نے اغواء کیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment