بلوچستان کے کچھی کے علاقے سنی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔
مسلح حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی رنجش کی بناء پر پیش آیا۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمد امین اور محمد حیدر قوم جتوئی کے نام سے ہوئی۔
سنی لیویز نے لاشوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا۔
پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ سنی کچھی لیویز نے مزید کارروائی شروع کردی۔