گوادر میں بم دھماکا،بلیدہ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

0
305

بلوچستان کے ساحلی اور سی پیک کا حب کہلانے والے ضلع گوادر کے تحصیل جیونی میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جیونی میں گرلز مڈل اسکول کے قریب بم دھماکا ہوا۔

دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے کے بعد تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افرادہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بلیدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افرادہلاک ہو گئے۔

واضع رہے کہ گذشتہ روز بھی بلیدہ میں 2افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جن میں ایک خاتون تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں کسی کو بتائے بغیر گھر سے نکلے تھے اور پھر ان کی لاشیں برآمد کی گئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here