پنجگور میں 5 افراد سیلابی ریلے کی نذر، 2 لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں شدید طوفانوں بارش اور سیلابی ریلے، کچے مکانات اور دیواریں زمین بوس ہونے اور علاقہ سوردو میں حفاظتی بند ٹوٹنے سے ایک بستی مکمل ملیا میٹ ہوگئی۔

سیلابی ریلا 5 پانچ افراد کو بہا کر لے گیا۔ اب تک دو افراد کی لاشیں نکاا لی گئی ہیں، باقی کی تلاش جاری ہے۔

پیر کے روز دوپہر کے بعد گہرے بادلوں نے پنجگور کی فضائکو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور جم کر برسے، مون سون کی سب سے خطرناک اور تیز ترین بارش ریکارڈ کی گئی۔

شدید طوفانی بارشوں کے بعد دریائے رخشان، دریائے نیوان، پسکول زراپوک سمیت دیگر دریاؤں اور ندی نالوں میں تغیانی کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پنجگور میں شدید طوفانی بارشوں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں سینکڑوں کچے مکانات اور دیواریں گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ پنجگور میں گزشتہ ہفتے شدید بارشوں اور نقصانات کے باعث حکومت بلوچستان نے علاقے کو آفت زدہ قرار دیا تھا۔

پنجگور کے عوامی حلقوں نے شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصانات اور خطروں کے پیش نظر حکومت سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر نے کا مطالبہ کیا۔

Share This Article
Leave a Comment