کوئٹہ میں پولیس آفیسر کی پنکھے سے لٹکی نعش برآمد

0
174

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ایک پولیس آفیسر کی پنکھے سے لٹکی نعش برآمد ہوئی ہے۔

جس کی شناخت ریاض احمد کے نام سے ہوگئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک آفیسرریاض احمد تھانہ نوحصار کے انوسٹی گیشن افیسرتھے اور ان کی نعش کلی کوتوال میں واقع ان کے گھر میں پنکھے سے لٹکی ملی ہے۔

ایس ایچ او زرغون آباد نے بتایا ہے کہ تھانہ نوحصار کے انوسٹی گیشن آفیسر ریاض احمد کے اہل خانہ عید منانے کیلئے اپنے آبائی علاقے گئے ہوئے تھے، اور گھر میں ان کے ساتھ کوئی نہیں تھا۔

بعض ذرائع ریاض احمد کا تعلق سی ٹی ڈی سے بھی جوڑتے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچ مسلح تنظیم بی ایل اے نے کرنل لئیق کے اغوا و ہلاکت کے بعد اپنے ایک بیان میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کے آفیسرز کو بلوچ نسل کشی اور جبری گمشدگیوں میں ملوث ہونے کے پاداش میں ہلاک کرنے کی دھمکیاں دی ہیں اور گزشتہ روز خاران میں بھی ایک بلوچ مسلح تنظیم نے سی ٹی ڈی انسپکٹر کو ہلاک تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here